گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 10 ہزار 584 نئے کیس،78 افراد ہلاک

https://www.urdu.indianarrative.com/In.jpg

ہندوستان میں کورونا وائرس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 10 ہزار 584 نئے کیس،78 افراد ہلاک

نئی دہلی ، 23 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 10 ہزار 584 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،10لاکھ،16ہزار،434 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،56ہزار،463 ہوگئی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1لاکھ،47ہزار،306 فعال مریض ہیں۔ اب تک 1کروڑ،07لاکھ،12ہزار،665 مریض کورونا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ وہیں اب ملک کی بازیابی کی شرح 97.24 فیصد ہوگئی ہے۔

اسی کڑی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں 06 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 22 فروری کو 06لاکھ،78ہزار،685 ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک کل 21کروڑ،22لاکھ،30ہزار،431 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اب تک کل 1کروڑ،17لاکھ،45ہزار،552 افراد کو کوروناویکسینج لگائے جاچکے ہیں۔