بنگال: سی بی آئی ابھیشیک کے گھر جانے کے لیے تیارتھی ، ممتا اس سے پہلے ہی پہنچ گئیں

https://www.urdu.indianarrative.com/Abhishek_Banerjee1.jpg

شانتی نکتین میں واقع ابھیشیک بنرجی کا گھر

بنگال: سی بی آئی ابھیشیک کے گھر جانے کے لیے تیارتھی ، ممتا اس سے پہلے ہی پہنچ گئیں

کولکاتہ ، 23 فروری (انڈیا نیرٹیو)

کوئلے کی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی مرکزی بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ٹیم کوکالی گھاٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پر جانا ہے۔ ابھیشیک کی اہلیہ روحیرا بنرجی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ 8 صفحات پر مشتمل ایک سوال تیار کیا گیا ہے ، جس کاجواب روجیرا سے لینا ہے۔ لیکن سی بی آئی کے پہنچنے سے پہلے ہی وزیر اعلی ٰممتا بنرجی ابھیشیک کے گھر پہنچ چکی ہیں۔

سی بی آئی کی ٹیم 188 نمبر ہریش چٹرجی اسٹریٹ پر واقع رکن پارلیمنٹ ابھیشیک کے پتہ پر صبح سے انتظار کر رہی تھی۔ ٹیم اصل میں خواتین افسروں پر مشتمل ہے کیوں کہ ابھیشیک کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ سی ایم بنرجی کے پہلے آنے کے بعد معاملہ دلچسپ ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم مغربی بنگال میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی اور کروڑوں روپے کی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار کی تحقیقات کر رہی ہے۔ الزام ہے کہ اس معاملہ میں ملزم انوپ مانجھی ابھیشیک بنرجی کے قریبی ہیں اور ان کا کالا دھن روجیرہ بنرجی کے بینکاک اکاونٹ میں وائٹ کیاگیا ہے۔ اصل میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی ، روجیرا بینکاک میں بڑی ہوئی اور اس کے والدین بھی وہی ہیں۔

ترنمول وزیر اوپیندر ناتھ بسواس نے پارٹی چھوڑنے کے اشارہ دیا

ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مسلسل دھچکا لگ رہا ہے۔ اقلیتی اور پسماندہ بہبود محکمہ کے وزیر اوپیندر ناتھ بسواس جو 10 سال سے ان کے بہت قریب تھے ، نے بھی ان سے دوری بنالیہے۔ وشواس نے میڈیا کے سامنے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی اور حکومت میں بدعنوانی پھیل گئی ہے اور وہ سچائی کو شکست کھاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

وشواس نے کہا کہ 2011 میں ، انہوں نے سیاست میں قدم رکھا کیوں کہ بنگال کی حالت خراب تھی اور ممتا بنرجی یہاں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔

 انہوں نے خود ممتا کی درخواست پر 2011 میں پہلی بار ایم ایل اے کی حیثیت سے انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ پانچ سال حکومت میں رہنے کے بعد انہیں 2016 میں شکست ہوئی لیکن ممتا بنرجی کے ساتھ بہتر تعلقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں پسماندہ ذات اور پسماندہ طبقات ترقیاتی کارپوریشن کا چیئرمین بنا دیا گیا ، جو کابینہ کے وزیر کا عہدہ ہے۔