سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف توہین عدالت کامقدمہ شروع کرنے کا مطالبہ

https://www.urdu.indianarrative.com/Ranjjjjj.jpg

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف توہین عدالت کامقدمہ شروع کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی ، 23 فروری (انڈیا نیرٹیو)

آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کو خط لکھ کر سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں عدلیہ کے بارے میں بہت سارے تبصرے کیے ہیں ، جو توہین آمیز ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے 12 فروری کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی معیشت پانچ ٹریلین مالیت کی ہو لیکن آپ کی عدلیہ خستہ حال حالت میں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا تھا کہ جب آپ عدالت جاتے ہیں تو آپ اپنے داغ دھلوانے جاتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا تھا کہ صرف امیروں کی ہی سپریم کورٹ تک رسائی ہے۔ آپ کی رائے عدلیہ کے بارے میں زیادہ مثبت نہیں ہے۔ بہت سارے جج ، میڈیا کی تنقید کی وجہ سے جھک جاتے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ توہین عدالت کے کیس سے قبل اٹارنی جنرل کی رضامندی لینا ہوتی ہے ۔ تبھی توہین عدالت کا مقدمہ چلتا ہے۔