ملک میں ہی تیار کئے جانیوالے 118 ارجن مارک 1 اے ٹینک کے حصول کا راستہ صاف

https://www.urdu.indianarrative.com/India_Arjun_Tank.jpg

ملک میں ہی تیار کئے جانیوالے 118 ارجن مارک 1 اے ٹینک

دفاعی حصول کونسل نے 14 ہزار کروڑ سے زائد مالیت کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دی

وزیر اعظم مودی نے پہلا ٹینک 14 فروری کو تمل ناڈو میں فوجی سربراہ نرونے کے حوالے کیا تھا

نئی دہلی ، 23 فروری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت دفاعی حصول کونسل نے منگل کے روز 148 کروڑ روپئے سے زائد کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی ، جس میں 118 `دیسی ساخت کے ارجن مارک 1 اے ٹینک شامل ہیں۔

 ارجن ٹینک کو ڈی آر ڈی اونے ڈیزائن کیا ہے۔ ٹینک آرڈی نینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) اواڑی (تمل ناڈو) کی ہیوی وہیکل فیکٹری میں تیار کیا جائے گا۔ پانچ ایم بی ٹی کی پہلی کھیپ حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہونے کے 30 ماہ کے اندر فوج کے حوالے کردی جائے گی۔

ٹینک کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ میدان جنگ میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر کے آسانی سے حرکت کرسکتا ہے۔ کندھے سے اینٹی ٹینک دستی بم اور میزائل گرائے جانے کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔

 اس کے علاوہ اس میں کیمیائی حملے سے بچانے کے لیے خصوصی سینسر لگائے گئے ہیں۔ کیمیائی یا ایٹمی بم پھٹنے کی صورت میں یہ ٹینک خطرے کی گھنٹی بجا دے گا۔ نیز ٹینک کے اندر ہوا کا دباؤ بڑھ جائے گا تاکہ بیرونی ہوا اندر داخل نہ ہوسکے۔

عملے کے ممبروں کے لیے آکسیجن کے لئے عمدہ فلٹر لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت ساری نئی خصوصیات اس ٹینک میں شامل کی گئی ہیں ، جو نہ صرف اس ٹینک کو انتہائی مضبوط بناتی ہیں یہاں تک کہ اس کی دفاعی صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔