موٹیرا اسٹیڈیم اب ’ نریندر مودی اسٹیڈیم ‘ کے نام سے جانا جائے گا ، صدر جمہوریہ نے کیا افتتاح

https://www.urdu.indianarrative.com/9.jpg

موٹیرا اسٹیڈیم اب ’ نریندر مودی اسٹیڈیم ‘ کے نام سے جانا جائے گا

موٹیرا اسٹیڈیم اب ’ نریندر مودی اسٹیڈیم ‘ کے نام سے جانا جائے گا ، صدر جمہوریہ نے کیا افتتاح

احمد آباد ، 24 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 احمد آباد کے شہر موٹیرا میں نو تعمیر دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اب نریندر مودی اسٹیڈیم کے نام سے جانا جائے گا۔ بدھ کو اس اسٹیڈیم کو صدر رام ناتھ کووند نے قوم کے لئے وقف کیا ۔ آج سے اس اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ صدرجمہوریہ نے سردار پٹیل کے نام پر بننے والے اسپورٹس انکلیو کی بھومی پوجن بھی کی۔

بدھ کی صبح ، صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے موٹیرا میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 صدر جمہوریہ نے یہاں 233 ایکڑ پر تعمیر کیے جانے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن بھی کیا۔ اس انکلیو میں ایک ہاکی اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا ، جو ہاکی کے مشہور کھلاڑی دھیان چند کے نام سے ہوگا۔

 اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو ، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل ، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور جی سی سی آئی کے گنجئے ناتھوانی بھی موجود تھے۔ 233 ایکڑ زمین پر تعمیرکھیل انکلیو اب سردار پٹیل کے نام سے منسوب ہوگا۔

امت شاہ نو تعمیر شدہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں چیتشور پجارا کو ڈبل سنچری اسکور کرنا دیکھنا چاہتے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چیتشور پجارا ڈبل سنچری اسکور کریں اور تیسرا ٹیسٹ میچ (ڈے نائٹ) میں آج شروع ہونے والے نو تشکیل شدہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم کو جیت دلائیں۔

نریندر مودی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران ، شاہ نے کہا کہ ’’ یہ اسٹیڈیم جواگل سری ناتھ کے لیے بہت یادگار ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اسی گراؤنڈ پر کپل دیو نے رچرڈ ہڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

سنیل گاوسکر نے 10ہزار، رنز کا سنگ میل حاصل کیا۔ سچن تندولکر نے اس گراؤنڈ میں 18ہزار، ون ڈے رنز مکمل کیا اور انہوں نے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 20 سال پورے کیے۔ کاش کہ پجارا کو یہاں ڈبل سنچری مل جائے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کو جتانے میں مدد فراہم کریں۔

یادرہے کہ پجارا آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف احمد آباد میں کھیلے تھے تو انہوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی اور امت شاہ دوبارہ وہی کارنامہ حاصل کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین گلابی بال ٹیسٹ سے قبل نو تعمیر شدہ نریندر مودی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی نوجوان معاملے اورکھیل کے وزیر کرن رجیجو بھی موجود تھے۔