جناب پیوش گوئل نے ریوا-اِتواری ریل گاڑی کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی بھی دکھائی

https://www.urdu.indianarrative.com/piyush-goyal-1.jpg

Shri Piyush Goyal also flags off Rewa- Itwari train via video conferencing

 ریلوے،کامرس وصنعت اورصارفین کےامور،خوراک اورعوامی نظام تقسیم کےمرکزی وزیر،حکومت ہند جناب پیوش گوئل نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیرالہ، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال اور کرناٹک میں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کے پروجیکٹوں، مسافروں کی سہولیات اور دیگر سہولیات سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں وقف کیا۔1000کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے 88ریلوے پروجیکٹوں کو آج قوم کے نام وقف کیا گیا، جس سے بھارتی ریلوے مستقبل کے لئے تیار ہوسکے۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر کئی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

کیرالہ میں ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ریاست میں کنکٹی وٹی میں بہتری لانا انتہائی اہم ہے، جوبھارتی وراثت  اور اس ریاست میں مختلف سہولیات کا استعمال کرنے والے ریلوے مسافروں کی پاسبان ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم کیرالہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات کریں۔ ہم کیرالہ کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے کی سہولیات کو فروغ دے رہے ہیں۔ہم اس شعبے میں مزید اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے ریاست کیرالہ کے ذریعے ریلوے نیٹ ورک میں بڑی تبدیلی کررہے ہیں۔ کیرالہ کے لئے مختص کیا جارہا بجٹ سال در سال ، مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اور مہینوں میں کیرالہ میں ایک بہترین ریلوے نیٹ ورک فراہم کرنے کےلئے عہد بستہ ہیں۔

کیرالہ میں تین مقامات ، کولّم، کُندارا اور کوچوویلی میں کل 9.56 کروڑ روپے کی لاگت سے فُٹ اوور برج کی تعمیر کی گئی ہے۔ان فُٹ اوور برج سے مسافروں کی آمدو رفت میں تیزی آئے گی اور ان اہم اسٹیشنوں پر بھیڑ کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔

خاص طورسے معمر افراد ، بیمار اور دِویانگ مسافروں کے لئے پلیٹ فارم اور بھیڑ بھار والے مقامات  تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔کانہاگڑھ اور الووامیں 1.60کروڑ روپے کی کل لاگت سے لفٹ لگائی گئی ہیں۔ریلوے،کامرس وصنعت اورصارفین کےامور،خوراک اورعوامی نظام تقسیم کےمرکزی وزیر،حکومت ہند جناب پیوش گوئل نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیرالہ، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال اور کرناٹک میں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کے پروجیکٹوں، مسافروں کی سہولیات اور دیگر سہولیات سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں وقف کیا۔1000کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے 88ریلوے پروجیکٹوں کو آج قوم کے نام وقف کیا گیا، جس سے بھارتی ریلوے مستقبل کے لئے تیار ہوسکے۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر کئی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

کیرالہ میں ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ریاست میں کنکٹی وٹی میں بہتری لانا انتہائی اہم ہے، جوبھارتی وراثت  اور اس ریاست میں مختلف سہولیات کا استعمال کرنے والے ریلوے مسافروں کی پاسبان ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم کیرالہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات کریں۔ ہم کیرالہ کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے کی سہولیات کو فروغ دے رہے ہیں۔ہم اس شعبے میں مزید اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے ریاست کیرالہ کے ذریعے ریلوے نیٹ ورک میں بڑی تبدیلی کررہے ہیں۔ کیرالہ کے لئے مختص کیا جارہا بجٹ سال در سال ، مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اور مہینوں میں کیرالہ میں ایک بہترین ریلوے نیٹ ورک فراہم کرنے کےلئے عہد بستہ ہیں۔

کیرالہ میں تین مقامات ، کولّم، کُندارا اور کوچوویلی میں کل 9.56 کروڑ روپے کی لاگت سے فُٹ اوور برج کی تعمیر کی گئی ہے۔ان فُٹ اوور برج سے مسافروں کی آمدو رفت میں تیزی آئے گی اور ان اہم اسٹیشنوں پر بھیڑ کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔

خاص طورسے معمر افراد ، بیمار اور دِویانگ مسافروں کے لئے پلیٹ فارم اور بھیڑ بھار والے مقامات  تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔کانہاگڑھ اور الووامیں 1.60کروڑ روپے کی کل لاگت سے لفٹ لگائی گئی ہیں۔