صدرجمہوریہ ، وزیر اعظم اور متعدد اہم شخصیات نے آر ایل ڈی صدر اجیت سنگھ کی موت پرغم کا ظہار کیا

https://www.urdu.indianarrative.com/RLD_President_Ajit_Singh.jpg

راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ

نئی دہلی ، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کے روز راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی سیاست پر الگ چھاپ چھوڑی ہے۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا ’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال کی اطلاع پر افسوس ہوا۔انہوں نے ہمیشہ کسانوں کے مفاد میں آواز اٹھائی۔ عوامی نمائندے اور وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی سیاست میں ایک الگ نشان چھوڑا۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری تعزیت

چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر وزیر اعظم نے دکھ کا اظہار کیا

 راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا جمعرات کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔ 82 سالہ اجیت سنگھ گروگرام کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آر ایل ڈی سپریمو کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے لئےوقف رہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا’سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کی موت بہت افسوسناک ہے۔ وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے لئےوقف رہے۔ انہوں نے مرکز میں متعدد محکموں کی ذمہ داریوں کو موثر طریقے سے نبھایا۔ سوگ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔

آر ایل ڈی کے نائب صدر اور اجیت سنگھ کے بیٹے جینت چودھری نے ٹویٹ کیا ’چودھری صاحب اب نہیں رہے۔‘ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے اہل خانہ کی طرف سے جاری پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا ، ’چودھری اجیت سنگھ 20 اپریل کو کوروناپازیٹو پائے گئے تھے اور آج ہی انہوں نے آخری سانس لی۔ یہ نہ ختم ہونے والے غم کا وقت ہے۔ یہاں تک کہ آخری وقت تک ، چودھری صاحب لڑتے ہی رہے!

چودھری کے اہل خانہ نے کورونا کی وجہ سے اپنے حامیوں کو گھر پر رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ، چودھری صاحب کو زندگی کی راہ پربہت سے لوگوں کا تعاون حاصل ہوا۔ یہ رشتے چودھری صاحب کو ہمیشہ ہی عزیز تھے۔ چودھری صاحب آپ سب کو اپنا کنبہ سمجھتے تھے اور ہمیشہ آپ کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

واضح ہو کہ راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا جمعرات کی صبح گروگرام کے میدنتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اجیت سنگھ کورونا انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے میدنتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چودھری اجیت سنگھ کو 22 اپریل کو کورونا انفیکشن ہوا تھا۔ کئی دن پہلے ان کو گروگرام کے میدنتا اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اجیت سنگھ باغپت سے متعدد بار رکن ہارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں اور مرکزی حکومت میں وزیر رہ چکے تھے۔ ان کے بیٹے جینت چودھری بھی متھرا سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ ان کی موت کی خبر سے آر ایل ڈی کارکنوں میں سوگ کی لہر ہے۔

Covid-19 In India