ایودھیا میں مسجد کی تعمیر ہندو ۔ مسلم یکجہتی کی علامت ہوگی: محمد عامر رشید

https://www.urdu.indianarrative.com/765.jpg

ایودھیا میں مسجد کی تعمیر ہندو ۔ مسلم یکجہتی کی علامت

ایودھیا میں مسجد کی تعمیر ہندو ۔ مسلم یکجہتی کی علامت ہوگی: محمد عامر رشید

علی گڑھ،24 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ایودھیا کی سہاول تحصیل کے گاؤں دھنّی پور میں مسجد کی تعمیر کا پروجیکٹ انسانیت اور ماحول کے تحفظ کا پیغام عام کریگا۔ یہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار اور ہندو۔ مسلم یکجہتی کی علامت بنے گا۔ 

ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر رشید نے کیا وہ۔ آج علی گڑھ میں کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کررہےتھے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے کام کی نہ صرف ستائش کرنی چاہیے بلکہ اس کے لیے قومی ذہن سازی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کارکنان کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دھنّی پور (ایودھیا) میں اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) کے زیر اہتمام تعمیر مسجد کا یومِ جمہوریہ کے موقع پر سنگ بنیاد جس سادگی اور پر وقار طریقہ سے انجام دیا گیا۔ وہ پوری ملت کے لئے مشعل راہ ہے۔ 

ٹرسٹ کے صدر زفر فاروقی نے قومی پرچم لہراکر اس اہم کام کو انجام دیا۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت مسجد کے لیے ملی اس پانچ ایکڑ زمین پر ٹرسٹ کے ذریعہ 200 بیٹ کا سپر اسپیشلٹی اسپتال، انڈو اسلامک کلچرل ریسرچ سینٹر، میوزیم، لائبیریری اور کمیونٹی کچن بنایا جائے گا۔

 مذکورہ پروجیکٹ کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال کا وقفہ لگے گا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروجیکٹ کو طے شدہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے تاکہ یہ پیغام ملک اور ملک سے باہر بھی جاسکے۔