آج کے مشکل حالات میں خواجہ صاحب کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ

https://www.urdu.indianarrative.com/Maulana_Mahmood_Madani_on_Ajmer_Shareef_Urs.jpg

اجمیر میں عرس کے موقع پر جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری پر مولانا محمود مدنی کا خطاب،جمعیة کے زیر اہتمام زائرین کے لیے میڈیکل کا افتتاح

آج یہاں خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی اور درگاہ شریف کے ذمہ داروں کے ہاتھوں جمعیة میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا جو سالانہ عرس کے دوران زائرین کے لیے طبی خدمات فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں کائیڈ وشرام استھلی میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عادل، عبدالواحد انگارہ چشتی سمیت درگاہ سے وابستہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں مولانا محمود مدنی نے کہا کہ سلطان الہند خواجہ خواجگان و سلسلہ عالیہ چشتیہ کے امام حضرت معین الدین چشتی اجمیریﷺ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بلاتفریق مذہب، تمام انسانوں کی خدمت کی اور اپنا میدانِ عمل دہلی کی مسلم سلطنت کو نہیں بلکہ پرتھوی راج چوہان کے’اجمیر‘کو بنایا اور مصائب کا پہاڑ اوڑھ کر بھی اپنے اعلی اخلاق و کردار سے لاکھوں انسانوں کو سچائی کی دولت سے مالا مال کیا۔یہی وجہ ہے کہ آج آٹھ سو نو سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کا نام آفتا ب سے زیادہ روشن ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ خواجہ صاحب کی سرزمین پر جمعیة علماءکے خدام کو خدمت کا موقع ملا ہے جہاں لگاتار پانچ سالوں سے ریاستی جمعیة کے ذمہ داران ہر عرس کے موقع پر زائرین کی طبی خدمت انجام دیتے ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ خواجہ صاحب کی زندگی ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ اچھے القاب اور جاہ وحشمت سے کوئی بلند نہیں ہوتا بلکہ جہد مسلسل سے دنیا اور آخرت میں سرخروئی ملتی ہے۔انھوں نے کہا جمعیة علماءکسی خاص طبقے کی نمایندگی نہیں کرتی بلکہ یہ ملت کی نمایندگی کرتی ہے اورجب وہ بات کرتی ہے تو اس کے سامنے ملت اسلامیہ کا مفاد ہو تا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ آج کے مشکل کے وقت میں بے فکری سے کام چلنے والا نہیں ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اولاد کی تربیت پر ہماری توجہ اتنی ہے کہ اگر اسکی شادی کرنی ہو تو بے انتہا خرچ کریں گے، لیکن تربیت کا معاملہ ہو تو جتنی توجہ پالتو بکری کی دیکھ ریکھ پر ہوتی ہے، اتنی بھی اولاد کی تربیت پر نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ باہر کا بدلاو¿ اتنا ضروری نہیں ہے جتنا اندر کا ضروری ہے۔زمانہ آج ہماری طرف دیکھ رہا ہے کہ ہے کوئی مصیبت زدہ کی مدد کرنے والا، مظلوموں اور پریشان حال لوگوں کو سیدھا راستہ دکھلانے والااور نفرت کا جواب محبت دے کر دلوں کو فتح کرنے والا۔اس لیے ضرور ی ہے کہ خواجہ صاحب کی زندگی سے نصیحت حاصل کرکے ہمیں ٹوٹے دلوں کو جوڑنا ہے۔
اس موقع پر درگا اجمیر شریف کے نائب ناظم ڈاکٹر عادل نے عرس کے موقع پر جمعیة علماءہند کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ جس طرح جمعیة علماءکے خدام نے گزشتہ سال کئی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعہ ان کے وطن تک پہنچایا،وہ ایک ایسا کام ہے جو عرس کی بھیڑ کے موقع پر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ان کے علاوہ درگاہ اجمیر شریف کے ناظم اشفاق حسین، عبدالواحد انگارہ چشتی، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیة علاءہند نے بھی خطاب کیا، جمعیة علماءراجستھان صدر قاری محمد امین نے پروگرام کی صدارت کی اور پروگرام کی نظامت مولانا شبیر احمد قاسمی نائب صدر جمعیةعلماءراجستھان نے انجام دی، درگاہ اجمیر شریف کے دیگر ذمہ داران آل بدر چشتی، مصور علی چشتی،محمود حسین پارسد، جمعیة علماءہند کے آرگنائزر مولانا علیم الدین اجمیری، مولانا ابوالحسن پالن پوری، جمعیة علماءگجرات کے سکریٹری عتیق الرحمن قریشی،مولانا حفظ الرحمن تھور پالن پور، مولانا محمد یونس سیکر، مولانا محمد ایوب،مولانا رمضان جودھور سمیت راجستھان کے الگ الگ اضلاع سے جمعیة کے ذمہ داران بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس تقریب کے بعد مولانا مدنی نے دہلی گیٹ اجمیر شریف پر ایک کلینک کا افتتاح کیا جو درگا ہ شریف سے قریب واقع ہے