یونانی طریقہ علاج کافی اثر دار اور فائدہ مند

https://www.urdu.indianarrative.com/Unani_medicine.jpg

یونانی طریقہ علاج کافی اثر دار اور فائدہ مند

یونانی طریقہ علاج کافی اثر دار اور فائدہ مند

 

ورنگل، 13/ فروری (انڈیا نیرٹیو)

مسیح الملک حکیم اجمل خان کی 153ویں یوم پیدائش کے ضمن میں شفاء کلینک ایل بی نگر ورنگل کی جانب سے مفت شوگر کیمپ عمل میں لایا گیا جس کی نگرانی ڈاکٹر سید مظہر اللہ حسینی بی یو ایم ایس،حجامہ تھراپسٹ نے کی۔

مفت کیمپ کا مولانا محمد خواجہ جعفر العابدین ناظم مدرسہ جامعہ محمدیہ خیر العلوم ورنگل نے افتتاح انجام دیا۔ان کے ہمراہ محمد خواجہ مسیح الدین سب رجسٹرار،سید ذاکر کانگریس قائد اور دیگر موجود تھے۔مولانا خواجہ جعفر العابدین نے کہاکہ دور قدیم کے یونانی ادویات بے حد فائدہ مند ہیں اور یہ علاج شفا بخش ہے۔

 انہوں نے کہاکہ یونانی سے متعلق عوام میں شعوربیداری ناگزیر ہے۔ڈاکٹر سید مظہر اللہ حسینی نے کہاکہ ایلوپیتھی میں سائڈ ایفکٹس ہیں لیکن یونانی ادویات میں کسی قسم کے سائڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے۔اس سے دیرینہ بیماریوں کے علاج کئے جاسکتے ہیں۔

سابق میں راجہ مہاراجہ اسی علاج پر منحصر تھے البتہ برٹش کے دور میں اس کو کافی نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ حکیم اجمل خان کو بہتر خراج عقیدت پیش کیا جاسکتا ہے۔تقریبا 200سے زائد مریضوں نے اس  کیمپ سے استفادہ کیا۔قبل ازیں مفت  کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر سید مظہر اللہ حسینی کو تہنیت کی گئی۔