چنئی ٹیسٹ:ہندستان کی پہلی اننگز 337رنوں پر محدود

https://www.urdu.indianarrative.com/Chennai_Test.jpg

سندرنے نصف سنچری کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

چنئی ٹیسٹ:ہندستان کی پہلی اننگز 337رنوں پر محدود ، سندرنے نصف سنچری کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

چنئی ، 08 فروری (انڈیا نیرٹیو)

انگلینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں تمام وکٹیں گنوا کر 337 رنوں پر محدودہوگئی ۔ واشنگٹن سندر نے بھارت کی طرف سے ناقابل شکست 85 رنز بنائے۔ سندر کے علاوہ ، رشبھ پنت نے 91 ، چیتشور پجارا نے 73 اور رویچندر آشون نے 31 رنز بنائے۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 241 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔

تاہم انگلینڈ نے دوسری اننگز میں خراب شروعات کی تھی اور اشون نے انگلینڈ کو پہلا دھچکا روری برنز کو رہانے کے ہاتھوں سلپ میں کیچ کراکر دیا۔ چوتھے دن لنچ تک انگلینڈ نے 1 رن 1 وکٹ پر بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کی کل برتری 242 رنوں کی ہوگئی ہے۔ 

واضح ہو کہ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری کرکٹ ٹسٹ میچ دل چسپ ہوتا رہا جار ہا ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے ابھی تک برتری جاری ہے۔ تاہم ہندستانی گیند باز انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو برابر پریشان کر رہے ہیں۔ دل چسپ مقابلہ آنے والے کل میں  ہوگا کہ ٹسٹ میچ کس طرف اپنا رخ موڑتا ہے۔