ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے لیے ٹیم اعلان کیا

https://www.urdu.indianarrative.com/T20_series.jpg

ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے لیے ٹیم اعلان کیا

ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے لیے ٹیم اعلان کیا

نئی دہلی ، 21 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیےہندستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیم میں طویل عرصے کے بعد ، فاسٹ بالر بھونیشور کمار واپس آئے ہیں۔ بھونیشور کے علاوہ ، شیکھر دھون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ساتھ ہی ایشان کشن اور راہل تیوتیا کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 12 مارچ سے شروع ہوگی۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 مارچ ، تیسرا 16 مارچ ، چوتھا 18 مارچ اور پانچواں میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:

ویراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، کے ایل راہل ، شیکھر دھون ، شریس آئیر ، سوریا کمار یادو ، ہاردک پانڈیا ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، ایشان کشن (وکٹ کیپر) ، یوجویندر چہل ، ورون چکرورتی ، اکشر پٹیل ، واشنگٹن سندر ، راہول تیوتیا ، ٹی نٹراجن ، بھونیشور کمار ، دیپک چاہر ، نویدیپ سینی اور شاردال ٹھاکر۔