ہندوستان نے ویزا کی تحریری یقین دہانی نہیں کی تو ٹی 20 ورلڈ کپ کومتحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ

https://www.urdu.indianarrative.com/T20_World_Cup.jpg

ٹی 20 ورلڈ کپ

ہندوستان نے ویزا کی تحریری یقین دہانی نہیں کی تو ٹی 20 ورلڈ کپ کومتحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ

لاہور ، 21 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہاہے کہ اگر ہندوستان نے ویزا پر تحریری یقین دہانی نہیں کی تو وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کومتحدہ عرب امارات میں کرانے کامطالبہ کریں گے۔

 گزشتہ سال ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے 2020 میںہونے والا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیےمعطل کردیا تھا ، جو اب آسٹریلیا میں ہوگا ، جب کہ ہندوستان آئی سی سی مینز 2021کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ 

مانی نے کہا کہ ’’ ہماری حکومت نے ہمیں کبھی نہیں بتایا کہ ہم ہندوستان میں نہیں کھیل سکتے۔ ہم نے آئی سی سی سے اتفاق کیا ہے کہ ہم اس میں حصہ لینے جارہے ہیں اور ہم اس کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ آئی سی سی کی سطح پر ، میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ویزا صرف ہماری ٹیم کے لیے نہیں ، بلکہ ہمارے مداحوں ، صحافیوں اور بورڈ کے عہدیداروں کے لیے بھی ضروری ہے اور ہمیں حکومت ہند کی تحریری یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ وہ یہ ویزا فراہم کریں گے۔‘‘ 

منی نے کہا کہ ’’ہم نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ ہمیں اگلے مارچ کے آخر تک تحریری یقین دہانی کرانا ہے ورنہ ہم ہندوستان میں ورلڈ کپ کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کراناچاہیں گے۔‘‘

مانی نے کہا کہ وہ بی سی سی آئی سے پورے پاکستان دستے کے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تحریری یقین دہانی بھی چاہتے ہیں۔’’یادرہے کہ آخری بار انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مخالف تھیں ، جہاں بھارت نے89 رنوں سے پاکستان سے شکست کھائی تھی۔