ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم 23 فروری کو جرمنی کے دورے پر روانہ ہوگی

https://www.urdu.indianarrative.com/The_Indian_women_hockey_team.jpg

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم 23 فروری کو جرمنی کے دورے پر روانہ ہوگی

یہ پچھلے ایک ماہ میں ہندوستانی ٹیم کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہے

نئی دہلی ، 22 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ارجنٹائن کے دورے کے بعد ، ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم جرمنی کا دورہ کرنے کےلئے تیار ہے۔ یہ پچھلے ایک ماہ میں ہندوستانی ٹیم کا دوسرا بیرون ملک دورہ ہے۔

ہندوستانی ٹیم ارجنٹائن کے دورے پر سات میچ کھیلی۔ جس میں ٹیم نے ارجنٹائن کی جونیئر ٹیم سے 2-2 اور 1-1 سے ڈرا کھیلا جبب کہ ارجنٹائن کی بی ٹیم سے 1-2 ، 2-3 سے شکست کھائی۔ بھارت نے ارجنٹائن کی سینئر ٹیم کے خلاف پہلے دو میچز کو 2-3 ، 0-2 سے شکست دی تھی اور آخری میچ میں 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔

جرمنی کے دورے پر ، ہندوستانی ٹیم قومی ٹیم کے خلاف چار میچ کھیلے گی۔ 18 کھلاڑیوں اور 07 معاون عملے کے ساتھ ٹیم 23 فروری 2021 کو بنگلور سے روانہ ہوگی۔ دنیا کے تیسرے نمبر کی ٹی جرمنی کےخلاف بھارتی ٹیم پہلا میچ27فروری کواور دوسرا میچ 28فروری کو کھیلے گی۔

ایک دن کے بریک کے بعد بھارتی ٹٰم 2مارچ کودورے کا اپناتیسرا اور چارمارچ 2021کو چوتھا اور آخری میچ کھیلے گی۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سجورڈ مریجنے نے ایک بیان میں کہا ، "ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اتنے مختصر وقت میں دنیا کی کسی اور ٹاپ ٹیم کے خلاف کھیلنے کو تیار ہیں۔

 جرمنی ٹوکیو اولمپک میں پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک ہوگا اور ان کے خلاف کھیلنا حقیقت میں ہماری اولمپک کی تیاریوں میں اہم ثابت ہوگا۔ ہاکی انڈیا اور سائی نے اس دورے کو منظوری دینے کے لیے تیزی سے کام کیا اور میں ایسا کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 جرمنی کے دورے کے لیے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم مندرجہ ذیل ہے: -

گول کیپر: سویتا (نائب کپتان) ، رجنی اتیمارپو۔

ڈفینڈرس: دیپ گریس اکا ، گرجیت کور ، ادیتا ، نشا۔

مڈفیلڈرس: نکی پردھان ، مونیکا ، نیہا ، للیما منج ، سشیلا چانو پکھربم ، سلیمہ ٹیٹے ، نوجوت کور۔

فارورڈ: رانی (کیپٹن) ، لالرے مسی آمی ، نونیت کور ، راجویندر کور ، شرمیلا دیوی۔