چینی جنگی طیارہ ایک بار پھر تائیوان کی سرحد میں داخل ہوا ، تائیوان ایئر فورس نے واپس جانے پر مجبور کیا

https://www.urdu.indianarrative.com/Chinese_warplane_re-enters_Taiwan_border1.jpg

چینی جنگی طیارہ ایک بار پھر تائیوان کی سرحد میں داخل ہوا

چینی جنگی طیارہ ایک بار پھر تائیوان کی سرحد میں داخل ہوا ، تائیوان ایئر فورس نے واپس جانے پر مجبور کیا

تائپے ، 22 فروری (انڈیا  نیرٹیو)

 چین کےجنگی طیارے نے ایک بار پھر تائیوان کی سرحد میں گھسنے کی کوشش کی ہے لیکن تائیوان ایئر فورس نے اسے واپس جانے پرمجبور کردیا۔ اس واقعے کے بعد ، تائیوان نے اپنا میزائل نظام بھی متحرک کردیا۔جنگی مشق کرتے ہوئے ایک درجن چینی جہازوں نے تائیوان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ، چین لگاتار اس طرح کی کوششیں کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز بھی اس کے 11 لڑاکا طیارے اس کے جزیرے کے قریب پہنچے۔ ان میں سے آٹھ جیٹ لڑاکا طیارے اور دو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابلH-6 بمباراور ایک اینٹی سب میرین جہاز تھے۔ چینی بحریہ بھی اس مشق میں سرگرم عمل تھی۔

تائیوان کی بحریہ نے اپنا میزائل نظام متحرک کردیاہے ، جس میں چینی طیاروں کو متنبہ کیا کہ وہ اس علاقے کو چھوڑ دیں۔ تاہم ، چین نے اپنی دو روزہ سرگرمیوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

وہ اکثر اس طرح کا کام کرتا ہے۔ وہ پہلے ہی یہ الزام لگا رہا ہے کہ یہ سب تائیوان اور امریکہ کی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔ چین یہاں اپنے اختیار کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔ امریکہ نے چین کو بھی ایسا کرنے کا مشورہ دیا ہے ، لیکن چین اپنی حرکت سے باز نہیں آرہا ہے۔