مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوگا: عمران خان

https://www.urdu.indianarrative.com/9865.jpg

مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوگا

مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوگا: عمران خان

اسلام آباد ، 24 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روزسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر ہی ایک واحد مسئلہ ہے۔ جسے صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجہ پکشے بھی موجود تھے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر کولمبومیں ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور کاروباری ماحول پیدا کرنے سے پوری ترقی ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بھارت کو امن مذاکرات کرنے کا موقع فراہم کیا ہے لیکن ابھی تک اکا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین صرف کشمیر کا مسئلہ ہے اور اسے صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنا ان کا خواب ہے۔ انہوں نے اختلافات کے پرامن حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برصغیر میں تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکہ کے مابین فاصلے ختم کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان اور سری لنکا دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے۔ ہم تجارتی تعلقات قائم کرکے غربت کو ختم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے یوروپی یونین کے خطوط پر بھی ایک بلاک بنانے کی تجویز پیش کی۔ عمران خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکائی تاجروں کو پاکستان میں تجارت کے بہتر مواقع فراہم کرانے میں تعاون کی بھی پیش کش کی۔