امریکی صدر جوبائیڈن حلف برداری کے بعد ایک درجن تجاویز پر دستخط کریں گے

https://www.urdu.indianarrative.com/Joe_Biden.jpg

Joe Biden

امریکی صدر جوبائیڈن حلف برداری کے بعد ایک درجن تجاویز پر دستخط کریں گے

واشنگٹن ، 23جنوری (انڈیا نیرٹیو)

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ تجاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر کیےجانے والے کاموں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے۔

 موجودہ چیلینجز میں ، کوویڈ 19 کے بحران ، معاشی بحران ، ماحولیاتی بحران اور نسلی عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے ایک درجن کے قریب تجاویز تیار ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، حلف برداری کی تقریب کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سیکورٹی چاق وچوبند کی جارہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے نومنتخب چیف آف اسٹاف رون کلین نے ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کے آنے والے سینئر اہلکاروں کو ایک یادداشت میں کہا ’نومنتخب صدر بائیڈن ایک ایسے وقت میں کام کر رہے ہیں جب ملک کو ایک سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘ ہمارے پاس چار بڑے بحران ہیں ، جو ایک دوسرے سے متعلق ہیں۔

 یہ بحران ہیں - کوویڈ 19 کا بحران ، معاشی بحران ، ماحولیات سے متعلق بحران اور نسلی عدم مساوات سے متعلق بحران ہیں۔انہوں نے کہاکہ بائیڈن عہدہ سنبھالنے کے پہلے 10 دن میں ان بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔